چینی صدر شی لاطینی امریکہ کے دورے پر روانہ

بدھ 16 نومبر 2016 13:27

چینی صدر شی    لاطینی امریکہ کے دورے پر روانہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چینی صدر شی چن پھنگ گذشتہ روز لاطینی امریکہ کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہو گئے ، انہیں اس دورے کی دعوت ایکوا ڈور کے صدر رافیل کوریا ، پیرو کے صدر فیڈروپبلو اور چلی کے صدر مائیکل بیشلٹ نے دی ہے ، چینی صدرکا دورہ 17سے 23نومبر تک جاری رہے گا ، وہ اس دوران چلی ، پیرو اور ایکوا ڈور جائیں گے جہاں وہ لیما میں منعقد ہونیوالی 24ویں ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ خاتون اول لی یوان کے علاوہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار اور حکام بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :