چین اور لاطینی امریکہ اچھے دوست ہیں ، چینی سفیر

دونوں ملکوں کے درمیان مخلصانہ ،قابل اعتما د تعلقات موجود ہیں

بدھ 16 نومبر 2016 13:27

کویٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین اور ایکواڈ ور کے تعلقات اعلیٰ سطح پر قائم ہیں ، ان تعلقات کو آگے بڑھانے میں چینی صدر شی چن پھنگ کا کردار نمایاں ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات 36سال قبل قائم ہوئے تھے اور ان میں اب قریبی تعاون برقرار ہے ، دونوں ملک علاقائی اور عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، دونوں اچھے دوست ہیں ، ان کے درمیان مخلصانہ ، قابل اعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات موجود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ایکوا ڈور میں چینی سفیر وانگ یو لن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ایکوا ڈور چین کا اچھا معاون اور اہم شراکت دار ہے جس کے باعث لاطینی امریکہ میں چینی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور چینی کمپنیاں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبوں میں کام کررہی ہیں ، چین اور ایکو ا ڈور کے درمیان عملی اقتصادی تعاون کے اچھے ثمرات ظاہر ہورہے ہیں جس کا ایکوا ڈور کے عوام کو فائدہ حاصل ہورہا ہے اور وہ اس کو سراہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت نوے سے زیادہ چینی کمپنیاں ایکوا ڈور میں کام کررہی ہیں ،چینی کمپنیوں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بھی بھرپور کام کیا ہے ، چینی صدر اسی ہفتے ایکواڈور کے دورے پر آرہے ہیں جو کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں اضافے کیلئے ایک اہم موقعہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :