چینی وزیر اعظم کی شاہ نورانی مزار پر دہشتگردی کی مذمت

دہشتگردی کیخلاف اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حمایت کرتے ہیں پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں ، نواز شریف کے نام تعزیتی پیغام

بدھ 16 نومبر 2016 13:27

چینی وزیر اعظم کی   شاہ نورانی مزار  پر دہشتگردی کی مذمت
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بلوچستان میں شاہ نورانی کے مزار پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ، پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے دہشتگردی کے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے کی طرح آج بھی پاکستانی حکومت اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ قومی سلامتی اور اس کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف جو کوششیں کررہے ہیں اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، اپنی ، چینی حکومت اور عوام کی طرف سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی افراد کی جلد صحت یا بی اور ان کے خاندانوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں ۔

یا درہے کہ گذشتہ دونوں پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں شاہ نورانی کے دربار پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں ساٹھ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔