ایران چین کیساتھ دفاعی معاہدہ کیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

بدھ 16 نومبر 2016 13:27

ایران چین کیساتھ دفاعی معاہدہ  کیلئے تیار ہے،ایرانی صدر
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ایران نے چین کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ایران اور چین کے اعلیٰ فوجی حکام کی ملاقات ، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہو گی ، ایران اس سلسلے میں تعاون کی روڈ میپ تیار کرنے کیلئے چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے مکمل طورپر تیار ہے ، تعاون کے سلسلے میں دفاعی شعبہ ایک اہم شعبہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایران کے صدر حسن روحانی نے جہاں چین کے وزیر دفاع چینگ وان کوان کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی وزیر دفاع چینگ وان کوان نے کہا کہ چین اور ایران کے درمیان موجودہ تعاون اور آئندہ دفاعی اور فوجی شعبوں میں تعاون ، علاقے اور عالمی استحکام ، سکیورٹی اور امن کیلئے اہم کردار ادا کرے گا ، دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تبادلے اور تعاون دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ احترام کی بنیادوں کو مزید یقینی بنا دے گا ، چینی وزیر دفاع گذشتہ روز تین روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے انہیں اس دورے کی دعوت ان کے ہم منصب وزیر دفاع حسین دہقان نے دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :