28 واں عرب سربراہ اجلاس 29 مارچ کو عمان میں منعقد ہوگا

بدھ 16 نومبر 2016 13:22

28 واں عرب سربراہ اجلاس 29 مارچ کو عمان میں منعقد ہوگا
عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) 28 واں عرب سربراہ اجلاس آئندہ برس 29 مارچ کو اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہوگا۔اردن کے وزیر خارجہ ناصر جودہ کے مطابق سربراہ اجلاس سے قبل مارچ کی 23 تاریخ سے وزراء ، مستقل مندوبین اور اعلی ذمے داران کی سطح پر سیاسی ، اقتصادی اور تکنیکی نوعیت کے تمہیدی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ناصر جودہ کے بیان کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹریٹ کو اجلاس کی تاریخ سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اجلاس کے انعقاد کے انتظامات کے حوالے سے لیگ کے مختلف ذیلی اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن عمل میں لائی جائے گی۔ اردن کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ مملکت کے شاہ عبداللہ دوم اجلاس میں شرکت کے لیے برادر عرب ممالک کے فرماں رواؤں اور سربراہان کو سرکاری طور پر دعوت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :