ْیورپی یونین کے کمشنر اوئٹنگر نے مبینہ طور پر اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کی،ای یو آبزرور

بدھ 16 نومبر 2016 13:14

ْیورپی یونین کے کمشنر اوئٹنگر نے مبینہ طور پر اخلاقی ضابطوں کی خلاف ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) یورپی یونین کے کمشنر گٴْنٹر اوئٹنگر چینی باشندوں کے بارے میں اپنے متنازعہ بیانات کے بعد ایک بار پھر شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس دباؤ کی وجہ ای یو آبزرور نامی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ ہے جس کے مطابق اوئٹنگر ایک جرمن کاروباری شخصیت کے نجی طیارے میں سوار ہو کر ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان سے ملنے بڈاپیسٹ گئے تھے، اور یوں یورپی کمیشن کے اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔

اس سلسلے میں اوئٹنگر کے پریس آفس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے یہ یورپی کمشنر اپنی بہت زیادہ مصروفیت کے باعث اپنے لیے طے شدہ پرواز میں سوار نہیں ہو سکے تھے اور اس پر خود ہنگری کی حکومت نے انہیں تجویز دی تھی کہ وہ بلاتاخیر ایک جرمن بزنس مین کے ساتھ اس کے نجی طیارے میں بڈاپسٹ آ سکتے ہیں۔