کوٹلی سٹی کے اندرکارپوریشن کے سینٹری سٹا ف نے صفائی ستھرائی کاکام شروع کردیا

صبح سویرے بلدیہ کے ملازمین نے شہیدچوک سے دونوںاطراف کے نالوںکوکھولنے کاآغازکردیا

بدھ 16 نومبر 2016 13:14

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی خصوصی ہدائت پرکوٹلی سٹی کے اندرکارپوریشن کے سینٹری سٹا ف نے صفائی ستھرائی کاکام شروع کردیاہے اس حوالہ سے صبح سویرے بلدیہ کے ملازمین نے شہیدچوک سے دونوںاطراف کے نالوںکوکھولنے کاآغازکردیاہے اورنالوںسے کئی سالوںکاملبہ باہرنکالاہے کارپوریشن کاعملہ شہیدچوک تاآبشارچوک تک دونوںاطراف کے نالوںکوملبے سے کلیرکرے گاجس کے بعدبارشی ودیگرپانی کی نکاسی متاثرنہیںہوگی اورنالے رواںرہیںگے کارپوریشن کاعملہ شہرکے دیگرنالوںو نالیوںکوبھی کھولے گاجبکہ گندگی کے ڈھیربھی اٹھائے جائیںگے اس حوالہ سے سٹی کومختلف زونزمیںتقسیم کردیاگیاہے دریںاثناء شہیدچوک تاآبشارچوک کے درمیان بزنس کرنے والے تاجروںسردارمعروف طفیل،اعجازمغل،عبدالطیف قادری،آصف ملک،سہیل نگینہ بٹ،رزاق آرائیں،قاسم ماسٹرنیٹ کیفے ودیگرتاجروںنے ایڈمنسٹریٹرسردارعقیل محمودکی کارکردگی کی تعریف کی اورکہاکہ انہوںنے چارج سنبھالتے ہی شہرکی صفائی ستھرائی کاکام شروع کردیاہے اورعملہ کوکئی سالوںسے بندنالوںکوکھولنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیںایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودنی16نومبرسے شہرکے مین ہولزاورندی نالوں،نالیوں کی صفائی ستھرائی کے ھوالہ سے بھی پلان ترتیب دیاتھاپرعملدردرآمدجاری ہے ان کاکہناتھاکہ سٹی کے اندرتمام مین ہولز،نالیوں،نالوںکی بہترین اندازمیںصفائی کی جائیگی کیونکہ مستقبل قریب میںہونے والی بارشوںسے نالیاں بندہوجاتی ہیںاورپانی نالیوںسے باہرسڑک پرآجاتاہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوںکوتکلیف کاسامناکرناپڑتاہے سردارعقیل محمودنے تاجروں،شہریوںسے ہمدردانہ اپیل کی کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے اس عمل میںبلدیہ عظمیٰ کے ساتھ تعاون کریںشہری اورتاجرحضرات پلاسٹک بیگ،اینٹ پتھر،سمٹ بیگ اوراس طرح کی چیزیںنالیوںمیںپھینکنے کی بجائے ڈسٹ بن میںڈالیںیاکسی اورجگہ رکھ دیںاورانہیںنالیوںمیںنہ پھینکیںکیونکہ یہ چیزیںبعدمیںنالیوںکوبندکردیتی ہیںاورپانی کے گزرنے کے عمل کومتاثرکرتی ہیں۔