فلم انڈسٹری کیلئے اچھا وقت آرہا ہے ‘ اداکار سعود

بدھ 16 نومبر 2016 13:05

فلم انڈسٹری کیلئے اچھا وقت آرہا ہے ‘ اداکار سعود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) فلم و ٹی وی کے اداکار سعودنے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے اچھا وقت آرہا ہے ‘ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پائوں پر کھڑی ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعود نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :