شہرت کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا ‘ سٹیج اداکارہ عالیہ چوہدری

بدھ 16 نومبر 2016 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)سٹیج اداکار ہ عالیہ چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شہرت کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا ‘ منفرد ڈانس کی وجہ سے آج سٹیج اداکارائوں میں سب سے نمایاں ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران عالیہ چوہدری نے کہاکہ بہت سی ایسی اداکارائیںہیں جو سالوں مہینوں بلکہ دنوں میں کروڑ پتی بننے کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا لیتی ہیں لیکن ان کی یہ شہرت عارضی ہوتی ہے اور شائقین کی نظروں میں بھی ان کی قدر نہیں ہوتی ۔انہوںنے کہاکہ میں نے جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی بھی فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے منفرد کام کی وجہ سے آج یہ مقام حاصل کیا ہے ۔