وزارت ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری نے کپاس کے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کردی

بدھ 16 نومبر 2016 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وزارت ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری نے کپاس کے کاشتکاروں کی سہولت ، پیداوار میں اضافے ، فصلوں کو بیماریوں سے بچانے کی ، برقت کیڑے مارادویات کے استعمال سے متعلق معلومات کی فراہمی اور آگاہی کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے۔ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ملک بھر کے کاشتکار اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوںنے بتایاکہ اس سروس کے ذریعے کاشتکاروں کو کپاس کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں سمیت فصل پر بیماریوں کے حملوں اور بروقت کیڑے مارادویات سے متعلق اقدامات کرنے میں مدد ملی گی ۔ انہوں نے بتایاکہ اس کے ساتھ ساتھ پیداوار میں اضافے اور فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے کاشتکاروں کو تربیت بھی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے حصول کیلئے ابتدائی طورپر 500 ماسٹرٹرینر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ، ملک میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ۔

حکومت کپاس کے شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوںنے مزید بتایاکہ ابھی تک 1000کپاس کے کاشتکاروں کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے جبکہ مزید کسانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ملک بھر کے کپاس کے کاشت کار 0334112123پر رابطہ کرکے اس ضمن میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔