چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے گوڈ ی کریں ،زرعی ماہر ین
تازہ ترین : 1

چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے گوڈ ی کریں ،زرعی ماہر ین

سلانوالی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)زرعی ما ہر ین نے چنے کے کا شت کاروں کوسفارش کی ہے کہ و ہ چنے کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جڑ ی بوٹیوںکی بر وقت تلفی یقینی بنائیں ۔چنے کی فصل میں شروع سے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہا یت ضروری ہے ۔پیا ز ی، با تھو،چھنکنی بوٹی، ر ت پھلائی، دمبی، سٹی اورریواڑی چنے کی فصل میں پا ئی جا نے وا لی جڑ ی بوٹیاں ہیںجو ز مین میں موجو د خورا ک اورنمی کوتیزی سے استعما ل کر کے چنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔

جڑی بو ٹیوں کی تعدادکم کرنے کیلئے کا شت کار جڑی بوٹی مار ز ہروں کی بجا ئے گوڈ ی کو ترجیح دیں۔ پہلی گوڈی فصل اگنے کے 30دن تا40دن بعد ،دوسری گوڈ ی پہلی گوڈ ی کے ایک ما ہ بعد کریں ۔ریتلے علاقوںمیں جڑ ی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہا تھ سے چلنے والی روٹر ی استعمال کریں ۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:46:45

اپنی رائے کا اظہار کریں