بند گوبھی کی نرسر ی ما ہ نو مبرکے دوران کھیت میں منتقل کر دیں ،ز رعی ما ہر ین
تازہ ترین : 1

بند گوبھی کی نرسر ی ما ہ نو مبرکے دوران کھیت میں منتقل کر دیں ،ز رعی ما ہر ین

سلانوالی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)ز رعی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ بند گو بھی میں پھو ل گوبھی سے ز یا دہ غذا ئیت پا ئی جا تی ہے۔ بند گو بھی کی کا میا ب کا شت کیلئے سرد مر طو ب آ ب و ہوا مو زوں رہتی ہے ۔کا شت کیلئے زرخیز میرازمین جس میں نا میاتی ما د ہ وافر مقدا رمیں ہو کا انتخاب کریں۔ بند گوبھی کی نرسر ی ما ہ نو مبر تک کھیت میں منتقل کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ پنیر ی کو شام کے وقت کھیت میں لگا ئیں تاکہ پودے رات کے وقت ا چھی طرح جڑ پکڑ سکیں۔ جس روز پنیری کھیت میں لگانی ہو اسی روز صبح کے وقت نرسری کی اچھی طرح آبپاشی کریں تا کہ پو دے نکا لتے وقت ا ن کی جڑیں نہ ٹوٹیں ۔پودا لگا تے وقت جڑ کے نزد یک سے ا چھی طرح دبا دیں تاکہ پودا جلدی جڑ پکڑ لے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:46:43

اپنی رائے کا اظہار کریں