ایک اور مایوس کن کار کر دگی پر افسردہ ہوں ،ْآسٹریلوی کپتان
تازہ ترین : 1
ایک اور مایوس کن کار کر دگی پر افسردہ ہوں ،ْآسٹریلوی کپتان

ایک اور مایوس کن کار کر دگی پر افسردہ ہوں ،ْآسٹریلوی کپتان

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اسمتھ نے کہا ہے کہ ایک اور مایوس کن کار کر دگی پر افسردہ ہوں ،ْ لگاتار پانچ ٹیسٹ میچوں میں ایک جیسا نتیجہ آیا ہے ۔کپتان اسمتھ نے اپنے ایک انٹر ویو میں بطور کپتان دردناک اور باعث شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اور آسٹریلیا کرکٹ کے لیے کم درجہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک اور مایوس کن کارکردگی پر میں افسردہ ہوں، ایک اور بڑا نقصان یہ نیک شگون نہیں ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ لگاتار پانچ ٹیسٹ میچوں میں ایک جیسا نتیجہ آیا ہے۔

اسمتھ نے کہا کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لیے یہ ذلت آمیز ہے اور میں اس عہدے پر رہتے ہوئے شرمندہ ہوں۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے شکست خوردہ کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت کوئی جواب نہیں ہے ،ْہم میں کوئی لچک نہیں اور ہم زیادہ نہیں کرید رہے ہمیں اپنی وکٹ پر خوشی نہیں ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:30:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں