آسٹریلیا ٹیم میں صرف چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے ،ڈیرن لیہمن
تازہ ترین : 1
آسٹریلیا ٹیم میں صرف چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے ،ڈیرن لیہمن

آسٹریلیا ٹیم میں صرف چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے ،ڈیرن لیہمن

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل دوسری اور لگاتار پانچ بدترین شکستوں کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا ہے کہ ٹیم مین چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے ۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دی تھی اور پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے 177 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ڈیرن لیہمن نے کہا کہ اگلے ہفتے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میں یقینی طور پر تبدیلیاں ہوں گی۔ہوبارٹ ٹیسٹ کی شکست کے اثرات وکٹ کیپر بلیباز پیٹرنیول اور اسپر ناتھن لیون سمیت تمام بلے بازوں پر پڑیں گے تاہم اگلے میچ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل کوئی کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ میں شرکت نہیں کرسکتا ہے۔ہیڈ کوچ جو خود سلیکشن پینل میں شامل ہے کا کہنا ہے کہ صرف اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ یقینی طورپر اپنی جگہ بنائیں گے۔

لیہمن کو 2019 کے ورلڈ کپ تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کاہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم اب پے در پے شکستوں کے بعد ان کا عہدہ بھی خطرے میں پڑگیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں اس تباہی کو روکنا ہے اور ہمیں بہترین ٹیم کیلئے کام کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ میچ میں شامل چند لڑکوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے مایوس کیا اور انھیں اپنی بہتری کے لیے شیفلڈ شیلڈ میں موقع دیا جائے گا۔لیہمن نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ ہیزل ووڈ شاندار تھا، مچل اسٹار بہتری کی جانب واپسی کررہا ہے اور اس کے بعد اسمتھ اور وارنر ہیں اس کے علاوہ دیگر کو کچھ رنز اور وکٹیں حاصل کرنی ہوں گی جس کے لیے شیلڈ کی چار روزہ کرکٹ بہت اہم ہے۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:30:35

اپنی رائے کا اظہار کریں