بھارت اور انگلینڈ کی درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے وشاکاپٹنم میں شروع ہوگا

بدھ 16 نومبر 2016 12:46

بھارت اور انگلینڈ کی درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے وشاکاپٹنم ..

وشا کاپٹنم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ کرکٹ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے وشاکاپٹنم میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 26 سے 30 نومبر تک چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری 2017ء کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ئ کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ئ کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ئ کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیاتھا -

متعلقہ عنوان :