پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج رات کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا
تازہ ترین : 1
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج رات کرائسٹ چرچ میں شروع ..

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج رات کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا

کرائسٹ کرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کر کٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز 17نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے تین روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ پاکستان نے جیتے تاہم ویسٹ انڈیز نے شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ سے فتح اپنے نام کی تھی۔

پاکستانی ٹیم اب نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہو گا ،ْ دوسرا میچ 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔اس سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم برسبین جائے گی جہاں برسبین میں 15 دسمبر سے شروع ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے سیریز کا آغاز ہو گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:42:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں