محمد حفیظ کے غیرقانونی بولنگ ایکشن کی جانچ 17 نومبر برسبین کے لیب میں ہوگی
بدھ 16 نومبر 2016 12:46
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے غیرقانونی بولنگ ایکشن کی جانچ کل جمعرات کوبرسبین کے لیب میں ہوگی ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ گذشتہ سال بولنگ ایکشن رپورٹ کیے جانے کے بعد چنئی میں بائیومکینک ٹیسٹ کلیئر نہیں کرسکے تھے ،ْآئی سی سی کی جانب سے ان کی بولنگ پر12ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی تھی ،ْیہ مدت رواں سال جولائی میں ختم ہوگئی تاہم فٹنس مسائل کے باعث وہ ٹیسٹ کیلئے تیارنہیں تھے ،ْدورئہ انگلینڈ میں بیٹنگ فارم روٹھی رہی،انجری کا بھی شکار ہوئے اور 24ستمبر کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ کے بعد وطن واپس آگئے،فٹنس بحال ہونے پر انھیں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بطور بیٹسمین شامل کرنے سے بھی گریز کیا گیا،اس دوران محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔
اس سے قبل دور ہ انگلینڈ میں چند روز کیلیے سابق انگلش کوچ اوربائیومکینسٹ کارل کروکی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں، برسبین کی بائیومکینکس لیب میں ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی کی طرف سے 17نومبرکی تاریخ مقرر کی گئی ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.