اداکارہ حمائمہ ملک پرسوں اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی
تازہ ترین : 1
اداکارہ حمائمہ ملک  پرسوں اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی

اداکارہ حمائمہ ملک پرسوں اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی

کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،فلم ’’بول ‘‘نے شہرت کی بلندیوں پرپہنچا دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) معروف اداکارہ حمائمہ ملک ( جمعہ ) اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی ۔سوشل میڈیا کے مطابق حمائمہ ملک 18نومبر 1987ء کو کوئٹہ میں پید ا ہوئیں ۔انہو ں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ چندٹی و ی ڈرامو ں میں مرکزی کردارنبھانے کے بعد ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’بول ‘‘میں جلوہ گرہوئیں جس سے انہوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی اوروہ بالی ووڈ پہنچ گئیں ۔ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ راجہ نٹور لال ‘‘ میں اداکار عمران ہاشمی کے مد مقابل کاسٹ کیا گیا تاہم انکی فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی ۔ حمائمہ ملک اپنی سالگرہ کا کیک اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گی ۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:42:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں