پی جے ایف کا پچیسویں مینز اور آٹھویں قومی ویمنز جوڈو چمپئن شپس کے شیڈول کا اعلان ..
تازہ ترین : 1

پی جے ایف کا پچیسویں مینز اور آٹھویں قومی ویمنز جوڈو چمپئن شپس کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) نے پچیسویں مینز اور آٹھویں قومی ویمنز جوڈو چمپئن شپس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ،ْ دونوں ایونٹس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔ پی جے ایف کے سیکرٹری جنرل منصور احمد کے مطا بق ملک کے چاروں صوبوں سے فیڈریشن سے الحاق شدہ 14 یونٹس آرمی، واپڈا، ریلویز، پولیس، نیوی، ایچ ای سی، اسلام آباد، اے جے کے، گلگت بلتستان کی ٹیمیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں چمپئن شپ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کھیلی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:33:51

اپنی رائے کا اظہار کریں