اسلام آباد ٹیم دوسری بلائنڈ پریمیئرکرکٹ لیگ میں شرکت کرے گی، بلال ستی

بدھ 16 نومبر 2016 12:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) اسلام آباد بلائنڈ کلب کے سیکرٹری بلال ستی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹیم دوسری بلائنڈ پریمیئرکرکٹ لیگ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

لیگ بہاولپور بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام 23 نومبر سے شروع ہوگی۔ ایونٹ میں ملک بھر سی4 ٹیمیں حصہ لیں گے جس میں بہاولپور فالکن، پشاور پینتھر، کشمیر ایگل اور اسلام آباد لائنز شامل ہیں۔ لیگ میں اسلام آباد کی 10 رکنی ٹیم حصہ لے گی، یہ لیگ 26 نومبر تک جاری رہے گی۔