اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ 19 نومبر سے شروع ہوگی
تازہ ترین : 1

اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ 19 نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ19 نومبر سے شروع ہوگی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔ لیگ میں ہر ہفتہ اور اتوار کو دو، دو میچز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ جی ایٹ فور اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:32:55

اپنی رائے کا اظہار کریں