امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 5 فیصد اضافہ
تازہ ترین : 1

امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 5 فیصد اضافہ

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ نومبر کے آخری ایام میں سردی کی پیشنگوئی کے باعث گیس کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں دسمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 13 سینٹ (5 فیصد ) بڑھ کر 2.749 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں گیس کی یومیہ کھپت 73 ارب کیوبک فٹ ہے جو اگلے ہفتے 76.8 ارب کیوبک فٹ اور اس سے اگلے ہفتے 85.3 ارب کیوبک فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:32:52

اپنی رائے کا اظہار کریں