امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 16 نومبر 2016 12:31

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے خریداری میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے مارچ کیلئے سودے 0.28 سینٹ (0.41 فیصد ) بڑھ کر 69.31 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں 35812 لاٹوں کا کاروبار ہوا جبکہ ایک روز قبل 57746 لاٹوں کے سودے ہوئے تھے۔