قرض معاف کیا جائے ، ادا نہیں کرسکتے ، ہاکی فیڈریشن کا پی سی بی جو کو جوابی خط
بدھ 16 نومبر 2016 12:26
ؑلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے 16 سال قبل لیے گئے ایک کروڑ روپے واپس کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی سے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی ایچ ایف نے 16 سال قبل 2000 میں پی سی بی سے ایک کروڑ روپے قرض لیا تھا جو فنڈز کی کمی کے باعث تاحال واپس نہیں کیا گیا۔
پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سینیئر نے کہا کہ پی سی بی نے فیڈریشن کو قرض واپس کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔شہبازسینیئر نے پی سی بی سے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 'پی سی بی اس سے قبل شعیب محمد کو 3 لاکھ اور محمد یوسف کو 7 لاکھ کا قرض معاف کرچکا ہی'۔ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ کی رقم پی سی بی کے لیے کوئی بڑی رقم نہیں ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ پی ایچ ایف رقم قسطوں میں ادا کرے جبکہ قسطوں کی تعداد پر اتفاق نہیں کیا گیا تاہم پی سی بی اس رقم کو دس قسطوں میں حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب پی ایچ ایف کی خواہش ہے کہ پی سی بی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرح اس رقم کو گرانٹ میں تبدیل کرے جہاں حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنے منافع کا 5 فی صد قومی کھیل کو ادا کرے گا۔شہباز سینیئر نے اس سے قبل حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ قومی کھیل کی بحالی کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.