انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان ، لوکیش راہول کی ٹیم میں واپسی

بدھ 16 نومبر 2016 12:21

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان ، لوکیش راہول ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں انجری سے صحتیاب ہونے والے لوکیش راہل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ راہل ہیمسٹرنگ انجری مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں اور اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔نوجوان بلے باز گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کانپور میں زخمی ہوئے تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے رانجی ٹرافی میں اپنی ٹیم کرناٹکا کیلئے 76 اور 106 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کی۔

24 سالہ بلے باز انجری کی وجہ سے راجکوٹ میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے تھے جو اتوار کو ڈرا پر منتج ہوا تھا۔پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے وشاکاپٹنم میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

لوکیش راہل کی واپسی سے تجربہ کار گوتم گمبھیر کی جگہ خطرے میں پڑ سے دوچار ہو گئی ہے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں نمایاں کھیل پیش نہیں کر سکے تھے۔

دو سال بعد ٹیم میں واپسی آںے والے گمبھیر قومی ٹیم ٹیم میں دوبارہ جگہ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں لیکن ان کی اس کوشش اس وقت دھچکا لگا تھا جب وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 29 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔ویرات کوہلی(کپتان)، مرلی وجے، لوکیش راہل، گوتم گمبھیر، چتیشور پجارا، اجنکیا راہانے، وردھیمان ساہا، اہردک پانڈیا، کرٴْن نائر، یشانت شرما، رویندرا جدیجا، امیت مشرا، محمد شامی، امیش یادو اور جاینت یادو شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :