لوکیش راہول انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھارتی ٹیم میں شامل
تازہ ترین : 1

لوکیش راہول انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھارتی ٹیم میں شامل

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اوپننگ بلے باز لوکیش راہول کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے ویشاکا پٹنم میں شروع ہو گا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق راہول جو کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور ٹیسٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے اب سو فیصد فٹ ہو گئے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ بھی ان کی فٹنس سے مطمئن ہے، راہول کی ٹیم میں واپسی کے بعد گوتم گھمبیر کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، گھمبیر پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 29 اور دوسری اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گھمبیر نے راہول اور دھون کی انجریز کے باعث دو برس بعد بھارتی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی کی تھی۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 12:03:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں