جنوبی افریقہ، آسٹریلوی سرزمین پر مسلسل تین ٹیسٹ سیریز جیتنے والی تیسری ٹیم بن گئی

بدھ 16 نومبر 2016 12:03

جنوبی افریقہ، آسٹریلوی سرزمین پر مسلسل تین ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ..

ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر مسلسل تین ٹیسٹ سیریز جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی، پروٹیز نے کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 80 رنز سے ہرا کر یہ کارنامہ انجام دیا، جنوبی افریقہ نے اس سے قبل 2008-09 اور 2012-13ء میں آسٹریلیا میں کھیلی گئیں ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کو بھی آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، ویسٹ انڈیز نے 1984ء سے 1992ء کے درمیان جبکہ انگلینڈ نے 1884ء سے 1888ء کے درمیان یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :