چقندر کا جوس ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے مفید ہے،چینی طبی ماہرین

بدھ 16 نومبر 2016 11:50

چقندر کا جوس ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے مفید ہے،چینی طبی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چینی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ جدید تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سرخ چقندر کے جوس کا ایک کپ پینے سے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے،دو سو پچاس ملی لیٹر سرخ چقندر کا جوس پینے سے بلڈ پریشر میں 10 ایم ایم آئی جی کمی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہناہے کہ چقندر میں نائٹریٹ کی وافر مقدارموجود ہوتی ہے جو خون کی شریانوں کو کھلا کرتی ہے جس سے خون کی گردش میں بہتری آتی ہے۔چقندر ٹرائٹوفین اور بیٹائن ان دو مرکباب پر مشتمل ہے جو ہماری ذہنی صحت کے لے انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ صحت کو ذہنی طور پر مستحکم رکھتا ہے، ٹرائٹوفین اعصابی تناؤ کے تمام خطرات کو دور رکھتا ہے جبکہ بیٹائن سے جسم کا مدافعتی نظام بہتر اور دماغ کو آرام میں مدد ملتی ہے۔