معروف اداکاردی راک کی نگاہیں امریکی صدارت پر مرکوز
تازہ ترین : 1
معروف اداکاردی راک کی نگاہیں امریکی صدارت پر مرکوز

معروف اداکاردی راک کی نگاہیں امریکی صدارت پر مرکوز

میں 2020 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کا امکان رد نہیں کرسکتا ابھی ہونیوالے انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کچھ بھی ممکن ہے‘انٹرویو

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)ورلڈریسلنگ فیڈریشن کے بعد ہولی وڈ پر راج کرنے والے ڈیوائن جانسن المعروف دی راک نے اب پورے امریکا پر حکومت کا خواب دیکھنا بھی شروع کردیا ہے۔جی ہاں ماضی کے معروف ریسلر اور ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار دی راک 2020 میں امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بننے پر غور کررہے ہیں۔ان کے بقول اگر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت سکتے ہیں تو کچھ بھی ہوناممکن ہے۔

ونیٹی فیئر کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران دی راک سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سیاسی میدان میں قدم رکھنا پسند کریں گے تو ان کا کہنا تھاکہ میں 2020 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کا امکان رد نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ لوگوں کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہوگا تو ایسا بالکل ممکن ہے، ابھی ہونے والے انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے۔

دی راک ماضی میں بھی سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ ظاہر کرچکے ہیں۔رواں سال مارچ میں ایک ٹوئیٹ کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے ایک دن وہ صدر بننے کی کوشش کریں۔اسی طرح جون میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک دن صدر بننے کا خیال صحیح معنوں میں مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور عالمی تبدیلی کافی پرکشش ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دی راک ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی یعنی ریپبلکن کے حامی ہیں اور اگر وہ آئندہ انتخابات میں ان کے مقابلے میں نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ کافی دلچسپ ہوگا کیونکہ آج تک موجودہ صدر کو کوئی امیدوار نامزدگی کے میدان میں شکست نہیں دے سکا ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 11:46:05

اپنی رائے کا اظہار کریں