آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ،محکمہ موسمیات

بدھ 16 نومبر 2016 11:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سکردو میں منفی 07، قلات، گلگت، ہنزہ منفی میں 03 ، کالام میں منفی 02، گوپس منفی میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :