پی آئی اے نے جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ،ترجمان پی آئی اے
تازہ ترین : 1
پی آئی اے نے  جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ،ترجمان پی آئی ..

پی آئی اے نے جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ،ترجمان پی آئی اے

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے پروازوں میں اضافہ کردیا، اضافہ جدہ جانے والی پروازوں میں کیا گیا۔بدھ کو ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور سے ہفتہ وار جانے والی 4 پروازوں کی تعداد بڑھا کر 5 کردی گئی۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی ہفتہ وار 3 پروازویں بڑھا کر 4 کردی گئیں۔ ملتان سے جدہ جانے والی پروازیں 2 کے بجائے اب 3 ہونگی۔ فیصل آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد 2سے بڑھا کر 3 کردی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Read this news in English اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 11:23:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں