Live Updates

نااہلی ریفرنس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا

بدھ 16 نومبر 2016 11:23

نااہلی ریفرنس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن میں حاضر نہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے اس کیس میں کوئی دلچسپی نہیں لہذٰ ا اس کیس کو خارج کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے دلائل سننے کے بعد 22نومبر تک عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کرد یا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات