بیس لاکھ ایرانی زائرین عراق پہنچ گئے

بدھ 16 نومبر 2016 11:22

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بیس لاکھ سے زیادہ ایرانی زائرین چہلم امام حسین میں شرکت کے لئے عراق پہنچ گئے۔عراقی وزارت داخلہ کے فوجی مشیر نے کہا ہے کہ ماہ صفر کے آغاز سے اب تک بیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین چہلم امام حسین میں شرکت کے لئے عراق پہنچ ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

میجر جنرل محمد ناصر الحسین نے کہا کہ ایرانی زائرین کی عراق آمد یکم صفر سے شروع ہو چکی ہے اور حالیہ دنوں میں ان زائرین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

در ایں اثنا عراق کی سرحد شلمچہ کے ڈائریکٹر محمد خیون نے ایران کی وزارت خارجہ کے حکام اور دونوں ملکوں کے سرحدی حکام اور کمانڈروں کے ساتھ ایک اجلاس میں، زائرین کو بہترین انداز میں سہولتیں فراہم کئے جانے کے اقدامات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :