امریکی ریاست میری لینڈ میں تیل کی پائپ لائن کی تعمیرکے خلاف مظاہرے
تازہ ترین : 1

امریکی ریاست میری لینڈ میں تیل کی پائپ لائن کی تعمیرکے خلاف مظاہرے

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) امریکا کے قبائلی باشندوں نے ریاست میری لینڈ میں تیل کی پائپ لائن کی تعمیر کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے قبائلی باشندوں نے ’’ میری لینڈ کے شہری اسٹینڈنگ راک کا ساتھ دیں گے ‘‘کے نعرے کے ساتھ علاقے کے قبائلی باشندوں اور امریکی مسلمانوں کو اکٹھا کیا۔ اس اجتماع نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں تیل کے پائپ لائن کی موجودگی دریائے میسوری اور پانی کے ذخیروں کو آلودگی سے دوچار کرسکتی ہے لہذا اعلی حکام کو اس اقدام سے گریز کرنا چاہئے۔

مظاہرین امید ظاہر کر رہے تھے کہ باراک اوباما کی صدارت کے باقی دنوں میں ان کے اس مسئلے کو حل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈکوٹا ایکسس نامی اس منصوبے کے تحت 1 ہزار880 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جو آیووا، ایلینویز اور شمالی اور جنوبی ڈکوٹا ریاستوں سے گزرے گی تاہم ماحولیاتی اداروں اور حامیوں نے اسے پانی کے ذخیروں کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مظاہرین نے اپنے اجتماع کے دوران ٹرمپ کے انتخاب پر بھی تشویش ظاہر کی۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 11:22:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں