عمران خان کی نا اہلی کیس کی سماعت ، الیکشن کمیشن نے 22 نومبر تک جواب طلب کر لیا
تازہ ترین : 1
عمران خان کی نا اہلی کیس کی سماعت ، الیکشن کمیشن نے 22 نومبر تک جواب طلب ..

عمران خان کی نا اہلی کیس کی سماعت ، الیکشن کمیشن نے 22 نومبر تک جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء): الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی نا اہلی کیس سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے نا اہلی ریفرنس سے متعلق عمران خان سے 22 نومبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے طلال چوہدری اور دیگر اراکین اسمبلی کے ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوائے تھے۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 10:49:06

اپنی رائے کا اظہار کریں