روس میں قبل از وقت صدارتی انتخاب بارے خبروںکی تردید
تازہ ترین : 1

روس میں قبل از وقت صدارتی انتخاب بارے خبروںکی تردید

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) روسی صدر کے ترجمان نے ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات سے متعلق خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دی متری پسکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے ان خبروں کی بھی سختی کے ساتھ تردید کی کہ کریملن میں ہونے والے کسی اجلاس میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے بارے میں غور کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 11:06:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں