یورپی یونین نے دفاعی خودمختاری کے روڈمیپ کی منظوری دے دی
تازہ ترین : 1

یورپی یونین نے دفاعی خودمختاری کے روڈمیپ کی منظوری دے دی

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) یورپی یونین کے سربراہان مملکت نے اس یونین کی دفاعی خودمختاری کے لئے ایک روڈمیپ منظور کرلیا ہے۔یورو نیوز کی رپورٹ کے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور دفاع نے اس منصوبے کی منظوری کا مقصد، یورپی یونین کے سول اور فوجی اقدامات کو منظم کرنے کے لئے مستقل ڈھانچہ تشکیل دیا جانا قرار دیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اس یونین کے دفاعی اور سیکورٹی مسائل کے سلسلے میں عملی منصوبہ، رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کو پیش کیا ہے۔

موگرینی نے اس منصوبے کے بارے میں کہا کہ یہ عملی منصوبہ، پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد یورپی عوام میں مزید اتحاد قائم کرنے کی غرض سے فرانس کی درخواست کے ایک سال بعد پیش کیا گیا ہی-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 11:06:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں