یورپی یونین نے 17 شامی وزراء کو بلیک لسٹ کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 11:02

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) یورپی یونین کی جانب سے شام کے 17 وزیروں اور شامی مرکزی بنک کے گورنر کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز برسلز میں ہونے والے 28 یورپی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران شامی حکومت میں شامل شخصیات کے خلاف پابندیوں کی ایک نئی فہرست کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین نے شامی حکومت کے سترہ وزراء اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے سفر پرپابندی عاید کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں بھی پوری یونین نے ایک اجلاس کے دوران 200 شامی شخصیات کی فہرست میں مزید 10 ناموں کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا تھا۔یورپی یونین کی جانب سے شام کی بلیک لسٹ کی گئی شخصیات کی تعداد 230 تک جا پہنچی پابندیوں کی فہرست میں شامل شخصیات اور اداروں کے ساتھ کسی قسم کے لین دین، اسلحہ، تیل کی خریدو فروخت اور سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :