کویتی گاڑیاں صر ف تین ماہ کے عرصے کے لیے سعودی عرب میں رکھی جا سکتیں ہیں

بدھ 16 نومبر 2016 09:53

کویتی گاڑیاں صر ف تین ماہ کے عرصے کے لیے سعودی عرب میں رکھی جا سکتیں ..

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ): سعودی عرب میں کویتی شہریوں کے لیئے فراہم کیئے جانے والے نجی ہیلپروں کے لیئے نئی ویزا فیسوں کا اطلاق شروع کر دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہ کویتی شہری جن کی فیملیوں کے ساتھ ہیلپر ڈرائیور بھی آتے ہیں ان کی ویزا فیس 2000ریال کر دی گئی ہے ۔ جبکہ سعودی عرب میں کویتی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے لیے رکھی جا سکتی ہیں۔ سعودی ڈپارٹمنٹ نے 42سعودی ہیلپر سنٹر وں کو بند کر دیاہے ۔ان ویزا دفاتر کو کوئی بھی ویزا جا ری نہیں کیا جائے گا۔