دبئی: کمپنی اپنے مفرور ملازمین کے بارے میں فوری اطلاع کریں ، ورنہ سزا ہو سکتی ہے

بدھ 16 نومبر 2016 09:42

دبئی: کمپنی اپنے مفرور ملازمین کے بارے میں فوری اطلاع کریں ، ورنہ سزا ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16نومبر 2016ء): متحدہ عرب کے نظر ثانی شدہ لیبر قوانین کے مطابق اگر کسی کمپنی کا کو ئی ملازم فرار ہو جاتا ہے تو اس کی اطلاع اسی وقت لیبر آفس میں کی جائے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم فیڈرل کورٹ (اس ایف سی) نے ایسے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ” صرف یہ ہی نہیں کہ مفرور ملازم کی رپورٹ لیبر آفس میں کی جائے بلکہ اس پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کے وہ اس کی رپورٹ ایمگریشن حکام اور قریبی پولیس اسٹیشن کو بھی دے۔“