کراچی‘دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی حساس ادارے کا اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا

بدھ 16 نومبر 2016 10:58

کراچی‘دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی حساس ادارے کا اہلکار دوران علاج ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ابراہیم حیدری کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا حساس ادارے کا اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں حساس ادارے کا اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے اہل کار پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اہلکار کو زخمی حالت میں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :