ضلع کونسل رحیم یار خان کی مخصوص نشستوں میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 25میں سے 13نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی

بدھ 16 نومبر 2016 10:58

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع کونسل رحیم یار خان کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 25میں سے 13نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق خواتین کی مخصوص 15نشستوں پر24امیدوارمیدان میں تھیں جن میں سے 7پاکستان پیپلزپارٹی اور7پرمسلم لیگ(ن)نے جبکہ ایک امیدوار آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئی،اقلیت کی 5نشستوں میں سے 2پیپلزپارٹی اور2مسلم لیگ(ن) کے حصے میں آئیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدواربیٹرجان بھیل اورمسلم لیگ(ن) کے امیدواررام لال نے 24چوبیس ووٹ حاصل کیے اوران کے درمیان ٹائی ہونے کی وجہ سے فیصلہ آج بدھ کے روز ٹاسک پر ہوگا۔

(جاری ہے)

کسان کی تین نشستوں میں سے 2پیپلزپارٹی اور1مسلم لیگ(ن) نے حاصل کی جبکہ یوتھ اورٹیکنوکریٹ کی ایک ایک نشست پرپاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارکامیاب ہوئے ،اس طرح پاکستان پیپلزپارٹی نے 13اورمسلم لیگ(ن) نے 10نشستیں حاصل کیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :