ضلع کونسل گوجرانوالہ کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی( ناہرا گروپ) نے میدان مار لیا

بدھ 16 نومبر 2016 10:58

قلعہ دیدارسنگھ ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) غیر حتمی، غیر سرکاری نتا ئج کے مطا بق ضلع کونسل گوجرانوالہ کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی( ناہرا گروپ) نے میدان مار لیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل گوجرانوالہ کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا (ناہرا گروپ ) کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ضلع کونسل گوجرانوالہ کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں (ناہرا گروپ ) کے نامزد امیدوار برائے ٹیکنو کریٹ نشست پرچوہدری کا مران اولکھ (ایڈووکیٹ )نے کل ووٹوں کاسٹ شدہ 92 سی44 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ حریف اُمیدوار محمد اقبال 26 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، اسی گروپ کے یوتھ نشست پر رانا نعیم اللہ 49 ووٹ لے کر کامیا ب رہے اور مخالف اُمیدوار قاضی واصف ندیم 42 ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

کسان نشست پر( ناہرا گروپ) کے چوہدری زاھد محمود چیمہ 14 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔اقلیتی نشستوں پرعارف مسیح 9 1،جاویدمسیح 14ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، دیگر نامزد خاتون نشستوں پربیگم زرنیہ لیاقت علی بٹ6 ،تو قیر سلطانہ 4،خدیجہ بی بی 5، نعیمہ شاہد 5 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اُمیدواروں اور پارٹی کارکنان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیڈر ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ آج کی جیت نے ثابت کر دیاہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور انشاء اللہ ضلع کونسل کا چیئرمین بھی ہمارا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :