پانامہ کیس عدالت میں ہے اس کامیڈیاٹرائل ہوگایاعدالتی ، احسن اقبال

پانامہ بحران رات8بجے شروع اور12بجے ختم ہوجاتاہے ،پی پی دورمیں حکومتی کارکردگی پرمقدمات بنے آج کارکردگی پرکوئی مقدمہ نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 10:58

پانامہ کیس عدالت میں ہے اس کامیڈیاٹرائل ہوگایاعدالتی ، احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) وفاقی وزیرترقی وبہبودآبادی احسن اقبال نے کہاہے کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے اس کامیڈیاٹرائل ہوگایاعدالتی پانامہ بحران رات8بجے شروع اور12بجے ختم ہوجاتاہے ،پی پی دورمیں حکومتی کارکردگی پرمقدمات بنے آج کارکردگی پرکوئی مقدمہ نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پانامہ کامقدمہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ،اگرعدالت پراعتمادہے تواسے کام کرنے دیناچاہئے ،پانامہ کامیڈیاٹرائل ہوگایاسپریم کورٹ میں انہوںنے کہاکہ پانامہ کامقدمہ میڈیاپرلڑاجارہاہے ،پانامہ بحران رات آٹھ بجے شروع ہوتے ہیں اوربارہ بجے ختم ہوجاتاہے ،ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کواپنی پانچ سالہ کارکردگی پرشرمندگی ہونی چاہئے ،پی پی دورمیں مقدمات حکومتی کارکردگی پرتھے آج ملک اوپرسے اوپرجارہاہے ہمارے دورمیں حکومتی کارکردگی پرکوئی مقدمہ نہیں ہ

متعلقہ عنوان :