ماضی میں عدالتیں ٹاک شوزسنتی اوراخباری تراشوں پرسوموٹولئے جاتے تھے ،کائرہ
تازہ ترین : 1
ماضی میں عدالتیں ٹاک شوزسنتی  اوراخباری تراشوں پرسوموٹولئے جاتے تھے ..

ماضی میں عدالتیں ٹاک شوزسنتی اوراخباری تراشوں پرسوموٹولئے جاتے تھے ،کائرہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ ماضی میں عدالتیں ٹاک شوزسنتی تھیں اوراخباری تراشوں پرسوموٹولئے جاتے تھے ،ن لیگ برہمنو ں کی جماعت ہے ،عدالتیں ان کے حق میں فیصلہ دیتی ہیں ،دبئی کی سٹوری پٹ چکی اب قطرآگیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کائرہ نے کہاکہ ہماری حکومت کے دورمیں بھی ٹاک شوہوتے تھے اورمصالحے لگتے تھے خواجہ آصف گھنٹوں تقریرکرتے تھے،لوگ اپنے دورکی باتیں بھول جاتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورمیں اسی کورٹ روم میں ٹاک شوزکوسناگیا،اس دورمیں اخباری تراشوں پرسوموٹوہوجاتے تھے ،اوروزراء عدالتوں میں پیش ہوتے تھے ۔انہوںنے کہاکہ آج اعلیٰ ترین ادارے کی بات کی جارہی ہے ،اس اعلیٰ ترین ادارے پرن لیگ حملہ کرچکی ہے ،اسی عدالت میں جج کمرہ چھوڑکربھاگے تھے ۔انہوںنے کہاکہ دبئی کی سٹورپٹ چکی اب قطرآگیا،سرارے کنکشن سین پن ہے ،اس طرح کی اوردستاویزات بھی آئیں گی کہ کہانی جتنی آگے جائے گی الجھتی چلی جائے گی ،قطرکاکاروبارپہلی بارعلم میں آیاہی
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 10:58:08

اپنی رائے کا اظہار کریں