سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد میمن انتقال کر گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 16 نومبر 2016 03:06

سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد میمن انتقال کر گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر۔2016ء) سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد میمن لندن میں دوران علاج انتقال کر گئے۔زاہد میمن سیکر یٹری اطلاعات، ڈی جی مائنز اینڈ منرل اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

زاہد میمن کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے علاج کے لئے وزیراعلی سندھ، حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے اپیل بھی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ زاہد میمن کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازان وہ سینے کے انفیکشن کے باعث کوما میں چلے گئے تھے اور گذشتہ 19 روز سے کوما میں ہی تھے۔

متعلقہ عنوان :