ترک شہر غازی انتب میں کیفے پر دستی بم حملہ، متعدد افراد زخمی، برطانوی میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 16 نومبر 2016 03:06

ترک شہر غازی انتب میں کیفے پر دستی بم حملہ، متعدد افراد زخمی، برطانوی ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر۔2016ء) ترکی کے شہر غازی انتب میں کیفے پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر غازی انتب میں کیفے پر دستی بم پھینکے ہیں۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے بھی بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ غازی انتب کے گورنر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعہ میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :