بنوں میران شاہ غلام خان روڈ کے افتتاح پر امریکی سفارتخانے کی عوام، فاٹا سیکرٹریٹ ..
تازہ ترین : 1

بنوں میران شاہ غلام خان روڈ کے افتتاح پر امریکی سفارتخانے کی عوام، فاٹا سیکرٹریٹ اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) امریکی سفارتخانے نے بنوں میران شاہ غلام خان روڈ کے افتتاح پر عوام، فاٹا سیکرٹریٹ اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو مبارکباد دی ہے۔ منگل کو پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ سڑک پاکستان اور امریکہ کے مابین شراکت داری کی علامت ہے۔ ہم پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں پبلک انفراسٹرکچر کی بحالی کے مقصد میں تعاون کر رہے ہیں اور ہماری یہ شراکت داری پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی اور استحکام کیلئے ہمارے عزم کی عکاس کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 23:12:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں