کمپنی نے ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے ملازمین کو کیڑے کھانے پر مجبور کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 نومبر 2016 23:08

کمپنی نے ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے ملازمین کو کیڑے کھانے پر مجبور کر دیا

چین کے صوبہ سانسی کے شہر ہانزہونگ کی ایک کمپنی نے فروخت کے اہداف پورا نہ کرنے والے ملازمین کو سزا کے طورپر کیڑے کھانے پر مجبور کر دیا ہے۔
چائنا نیوز سروس کے مطابق ہانزہونگ کے ایک پلازہ میں کمپنی کے 60ملازمین جمع ہوئے۔ اس کے بعد ایک شخص وہاں پہنچا ، جس کے پاس کیڑوں کا بیگ، چوپ سٹک، کپ اور مقامی تیار کی ہوئی شراب تھی۔اس کے بعد اس شخص نے ایسے افراد کو بلایا جو اپنی فروخت کے اہداف پورا نہیں کر سکے تھے۔

اس شخص نے ان افراد کو کیڑوں اور شراب کا ملغوبہ پینے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

صرف 5 سے 6 افراد نے اس سزا کو قبول کیا۔ ان میں ایک حاملہ عورت بھی تھی مگر اپنے بچے کی صحت کے پیش نظر اس نے بھی کیڑے کھانے کی سزا قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ایک ملازم کے مطابق کمپنی نے ایک گاہک کو چھوڑنے ملازمین کو 4 کیڑے کھلائے۔
کمپنی کے مالک، جس کا نام کاؤ بتایا جاتا ہے، نے بتایا کہ ملازمین نے خود ہی اس سزا کو قبول کیا تھا، اس سے ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
چین میں فیکٹری مالکان ملازمین کو سزا نہیں دے اور نہ ہی کوئی ایسی حرکت کر سکتے ہیں، جس سے ملازمین کو نقصان پہنچے مگر ا س کے باوجود وہاں ملازمین کو سزا دینے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :