سالہ نوجوان کیخلاف نجی سکول کی بس چلانے پرمقدمہ درج

منگل 15 نومبر 2016 22:58

سیالکوٹ ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)15 سالہ نوجوان کیخلاف نجی سکول کی بس چلانے پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق اے سی پسرور ظہیر لیاقت اپنی سرکاری گاڑی میں چونڈہ کا دورہ کررہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے ایک کمسن نوجوان کو نجی سکول کے بچوں کی بس چلاتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پھلورہ پولیس نے ملزم ابرار ولد طالب حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔